میلبورن: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر گھنٹے کے آپریشن کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر گزشتہ کئی روز سے گھنٹے کے آپریشن کے سلسلے میں آسٹریلیا میں مقیم تھے۔
شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بظاہر وہ ائیرپورٹ پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں بیساکھی کے سہارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وطن واپسی کا وقت آن پہنچا، میلبرن کا یہ دورہ بھی بہت اچھا رہا، آئندہ صحت مند ہو کر یہاں ضرور آؤں گا۔






































