تازہ تر ین

اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال

لاہور: (ویب ڈیسک) اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق طے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری کے تحت کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق مقرر کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain