کراچی: (ویب ڈیسک) بارش سے متاثرہ اضلاد کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کاموں کے لیے 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلہ سندھ کے چیف سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ ہدایت کی کہ متاثرہ اضلاع کے لیے فنڈز آج ہی جاری کیے جائیں۔
محمد سہیل راجپوت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بارش سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر راشن اور ٹینٹوں سمیت دیگر ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں سے روک تھام کی ادویات بھی یقینی فراہم کی جائیں۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے ہدایت کی بارش سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر اور زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی درست تخمینہ لگایا جائے۔






































