لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر کیے جانے والے تشدد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کی اچھی خدمت کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ اس سے کتنا ہی اختلاف کرتے ہیں یا اُسے ناپسند کرتے ہیں۔ مرد کی عزت کو اس طرح پامال نہیں کرنا چاہیے تھا ۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یا تو شہباز شریف کی حکومت کے پاس اس طرح کا ظلم روکنے کی ہمت نہیں ہے یا پھر اس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بھی شامل ہے۔ اس سارے معاملے پر ہمیں شرم آنی چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے طنزیہ انداز میں اپناتے ہوئے لکھا کہ سیاسی مخالفین پر تشدد کر کے ہم جمہوریت کی اچھی خدمت کر رہے ہیں۔