کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کم ہوکر 43270 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج 30 کروڑ 59 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
