کراچی : (ویب ڈیسک) عظیم گلوکارہ نیرہ نور کراچی میں 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکارہ کینسر کےمرض میں مبتلا تھیں۔ نیرہ نور کی نماز جنازہ کچھ دیربعد کراچی میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔
نیرہ نور کی تدفین فیز 8 ڈی ایچ اے کراچی میں کی جائے گی۔ نیرہ نور نے لا تعداد مشہور غزلیں،ملی نغمے اور فلمی گیت گائے۔
نیرہ نور کو 2006 میں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ نیرہ نور کو بلبل پاکستان کے لقب سے بھی نوازا گیا تھا۔