تازہ تر ین

ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق، پاکستان کا اظہار افسوس

لاہور: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے المناک حادثے میں اموات پر ترکیہ سے اظہار افسوس کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
المناک ٹریفک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ دکھ کی گھڑی میں عوام اور ترک حکومت کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain