تازہ تر ین

تحریک انصاف کا راولپنڈی میں پاور شو، لیاقت باغ میں جلسے کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا آج راولپنڈی میں پاور شو، لیاقت باغ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آج راولپنڈی لیاقت باغ میں پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عمران خان اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے انٹیلیجنس اداروں نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کردیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس کے باعث لیاقت باغ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ خطاب کے لیے بلٹ پروف ڈائس نصب کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسہ گاہ و گردنواح کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ میں جلسے کی مانیٹرنگ کے لیے 25 مقامات پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain