اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) تعینات کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےمیجرجنرل محمدانیق الرحمان ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے میجرجنرل محمد انیق الرحمان ملک کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
