تازہ تر ین

شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری میں جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد کچہری میں جانے سے روک دیا گیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تشدد سے کچھ نہیں بنتا، ہر دور میں اہل وفا پر تشدد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ساری قوم نے بھرپور اعتماد دیا ہے، عمران خان کو گرفتار کرنا بہت بڑی سیاسی بے وقوفی ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ حکومت جتنی بدنام ہوئی وہ 4 مہینوں میں ہوئی، ہرجگہ بجلی کے بل جلائے گئے، لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہے، لوگوں کے پاس قبرکے پیسے نہیں،اپنی قبریں لان میں بناتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain