تازہ تر ین

پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، حمزہ شہباز

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری اور گھروں پر پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے۔
مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ن لیگی کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور لیگی کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی مذمت کی۔
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، لیگی کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے انھیں جھکایا نہیں جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں انارکی اور سیاسی کشیدگی کی فضا ہموار کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے خواجہ عمران نذیر کو کارکنان کی فوری قانونی مدد کی ہدایت کر دی، خواجہ عمران نذیر نے حمزہ شہباز کی ہدایت پر کارکنان کی قانونی امداد کے لیے مسلم لیگ ن کی ٹیم کو ہدایات دے دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain