تازہ تر ین

گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ادکار اور گلوکار علی ظفر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain