اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفر آباد پہنچیں گے اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کی گئی کوششوں پر بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ قطر سے واپسی کے بعد مسلسل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد حفیظ آباد، گابی خان، قادر پور اور شکارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی فضائی دورہ کریں گے۔