تازہ تر ین

چینی صدر کی سیلاب متاثرین سے یکجہتی، صدر مملکت کے نام پیغام، 3لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پرپاکستانی قیادت اورعوام سے افسوس اور بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
چینی قیادت نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف کےلئے خصوصی پیغام میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ چین کی طرف سے متاثرین کےلئے100 ملین یوآن امداد کا اعلان، 25 ہزارخیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے۔
چینی قیادت کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کی ہے، صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوسری جانب چین کی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔
چین کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کو چین کے سفیر کی کراچی سے واپسی پر باضابطہ آگاہ کیا جائے گا، چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain