کراچی: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1733 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5100 روپے اور 4372 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری اور ڈالر کی تنزلی سے سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہوگیا۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 120456روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے گھٹ کر 1520روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.57روپے گھٹ کر 1303.15روپے کی سطح پر آگئی۔