تازہ تر ین

چوہدری سرور کا سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سربراہی میں قائم گرینڈ اوورسیز کلب ،فلاحی تنظیموں پر مشتمل پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور سرورفاونڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی ،متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے سرورفاونڈیشن متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سرورفاؤنڈیشن سمیت پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل تمام تنظیمیں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اور ایل آئی ایچ ایس کے تمام ممبران آرگنائزیشنز اور سرور فاؤنڈیشن کے ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بدولت پہلے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔ سابق گورنر پنجاب کے مطابق دو دنوں میں 50 فیصد ٹارگٹ پورا کرلیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain