تازہ تر ین

عورت کے گناہ سے پوری نسل کا نقصان ہوتا ہے، خلیل الرحمان قمر

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مرد جب گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مرد اور عورت دونوں میں سے کسی کو اس حوالے سے ایک جگہ نہیں دیتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایک عورت کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں کیوں کہ ایک اچھی عورت رتبے میں ایک اچھے مرد سے اتنی بڑی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جب مرد گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے۔
خلیل لرحمان قمر نے یہ بھی کہا کہ مجھے بھی بالی وڈ سے پیشکش ہوئی لیکن میں نہیں گیا، مجھے کرن جوہر کے علاوہ ہر طرف سے پیشکش آئی لیکن میں نے انکار کر دیا۔
ڈرامہ رائٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک دونوں ملکوں کے حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے اور مجھے وہ عزت نہیں ملتی جس کا میں حقدار ہوں، میں بھارت میں کبھی بھی نہیں اتروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain