تازہ تر ین

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیسے کروں؟ بیلا حدید کو راستے کی تلاش

لاہور: (ویب ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں اپنا کردار ادا کرنے سامنے آگئیں، لیکن اس کی لیے امریکی ماڈل کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بیلا حدید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کیلئے انہیں صحیح راستہ چاہیے ، جس سے وہ ان متاثرین کی مدد کر سکیں، اس سلسلے میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر کسی کو وہ راستہ معلوم ہے تو مجھے بتائے۔
بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام پر سیلاب کی تباہی کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں بچوں کو سیلاب کی زد میں جاتا دیکھ کر ان کے ساتھ بچے رو رہے ہیں۔
پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain