تازہ تر ین

گجرات جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مونس الہٰی

گجرات : (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، گجرات کے عوام آج عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔
مونس الہی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، امپورٹڈ حکومت اور اس کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، لیکن عمران خان امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا گجرات کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ گجرات میں ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران کا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain