تازہ تر ین

جنسی ہراسانی کیس، میشا شفیع کی ویڈیو لنک پرجرح کی درخواست پرسماعت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے قانونی سوال پر عدالتی فیصلوں کی نظائیرطلب کرلیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پرجرح کے لئے میشا شفیع کی اپیل کی سماعت کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے علی ظفر کے وکیل سے کہا کہ میشا شفیع پر کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک جرح کیوں نہ ہوسکتی پہلے اس پر مطمئن کریں۔علی ظفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوران جرح ویڈیو لنک کا بریک ڈاون ہوا تو میرے موکل کا کیس متاثر ہوگا۔ میشا شفیع کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر جرح کرنا چاہتے اورانہیں کینیڈا سے پاکستان آنے کے لئے ائیرٹکٹ دینے پر تیار ہیں۔
عدالت نے علی ظفر کے وکیل سے قانونی سوال پر عدالتی فیصلوں کی نظائیر طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain