لاہور: (ویب ڈیسک) آنے والے دنوں میں سموگ کے خدشے کے پیش نظروزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے گا۔
وزیراعلیٰ آفس میں اینٹی سموگ سکواڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اینٹی سموگ سکواڈ کا معائنہ کیا، چودھری پرویز الٰہی نے گاڑیوں کے دھویں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے اینٹی سموگ سکواڈ کے عملے سے ملاقات کی اور عملے کو محنت اور جذبے سے سرکاری فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اینٹی سموگ سکواڈ مقررہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا، لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی اینٹی سموگ سکواڈ گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔
سیکرٹری ماحولیات نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی سموگ سکواڈ کے بارے میں بریفنگ دی۔