تازہ تر ین

غذائی اجناس کی قلت، این ایف آر سی سی کا فاسٹ ٹریک پر ٹماٹر، پیاز کی امپورٹ کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر نے ٹماٹر اور پیاز کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبوں کو غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدارت نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سنٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فورم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں عوام کے کھانے پینے اور ضروری غذائی اجناس کی ترسیل کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے غذائی اجناس خصوصاَ ٹماٹر اور پیاز کو فاسٹ ٹریک پر منگوانے کے اقدمات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں فورم کو بتایا گیا کہ اس وقت غذائی اجناس کا سٹاک کافی تعداد میں موجود ہے اور اگلی فصل کی کاشت سے پہلے پہلے تک اگر بروقت اقدامات کر لئے جائیں تو پاکستان میں غذائی قلت نہیں ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain