تازہ تر ین

نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران سیلاب میں بھی سیاست چمکا رہے ہیں، جلد پی ڈی ایم کا شیرازا بکھر جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی ساکھ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر تھی،حکمرانوں کی رہی سہی کسر 5 ماہ کے اقتدار نے پوری کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہے ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بغیر کسی سمت چل رہا ہے،حکمرانوں کے پاس گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain