تازہ تر ین

سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے نقصانات ابھی واضح نہیں ہیں تاہم ورلڈ بینک، اقوام اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک مل کر سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ بحالی اور ترقی کے لیے کیا کچھ درکار ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے معاشی نقصان 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف نے پرائمری سرپلس اور صوبائی کیش سرپلس سمیت مختلف اہداف دیے ہیں لیکن سیلاب کے بعد حالات بدل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو مالی نقصانات سے آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا اگلا جائزہ نومبر میں شروع کرے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ منی بجٹ لانے یا عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ساڑھے 37 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain