اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک اور ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے تیسرا ٹیلی تھون کیا جائے گا۔ یہ ٹیلی تھون 3 گھنٹے پر مشتمل ہو گا اور اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں جن کی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔
عمران خان نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔ اس سے قبل دو ٹیلی تھون میں ہم نے 10 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔