کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 237 روپے کی حد بھی کراس کر گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ایک روپیہ 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 236 روپے 84 پیسے سے بڑھ کر 237 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 91 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جبکہ قیمت 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
