تازہ تر ین

قومی ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کے بعد ‘تربوز’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے متعارف کرائی گئی نئی جرسی کے ڈیزائن کو لیکر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔
خیال رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے نئی جرسی کی رونمائی کردی ہے جس کے بعد اس کے ڈیزائن کو لیکر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جرسی کے ڈیزائن کو لیکر تربوز ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے میمز شیئر کئے جارہے ہیں۔
علی نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ کھلاڑیوں کو پانی کی کمی سے بچانے کے لئے تربوز کٹ متعارف کروائی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain