ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ثالثی کی کامیاب کوششوں کے بعد روس، یوکرین جنگ کے 10 قیدیوں کورہا کر دیا گیا ہے، انھیں روس سے لے کر ایک طیارہ دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ہے۔
سعودی ولی عہد ان قیدیوں کی رہائی کے لئے کریملن اور یوکرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے، محمد بن سلمان کی کوششوں کے نتیجے میں قیدیوں کی رہائی کا سمجھوتا طے پایا ہے۔
معاہدے کے تحت 5 برطانوی شہریوں، ایک مراکشی،ایک سویڈش، ایک کروٹ اور دو امریکیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے، ان غیرملکیوں کو یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران میں گرفتارکیا گیا تھا،برطانیہ اورامریکا نے قیدیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔