نیویارک : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہے،پوری دنیا کو ساتھ کھڑا ہوناہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، انہیں سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور انہوں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
صدر ورلڈ بینک کو کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کرےگا، انہیں بتایا کہ اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہیں،پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوناہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے احسن اقبال کو اسپورٹس کمپلیکس ریفرنس سےبری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک جھوٹے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی۔