تازہ تر ین

پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھے تو موثر علاج کریں گے، رانا ثنااللہ

لاہور: ( ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے، حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے۔ وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا پی ٹی آئی قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں اس وقت ساڑھے 3 کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم اس وقت اس مشکل سے نکلنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain