تازہ تر ین

گورنر پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ 2021 پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بلدیاتی ایکٹ 2021 پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی ٹیلیفونک رابطے پر گورنر کو قائل نہ کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بلدیاتی ایکٹ 2021 پر اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا ہے، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی ٹیلیفونک رابطے پر گورنر کو قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اعتراض کو دور کر کے بلدیاتی ایکٹ دوبارہ بھیج دیں گے، قانون پاس ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2021 اب دوبارہ اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، دوبارہ اسمبلی کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب سے منظوری نہیں لی جائے گی، بلدیاتی ایکٹ 2021 کو ڈائریکٹ نافذ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی 14 ستمبر کو پنجاب اسمبلی سے منظوری لی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain