تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی۔
کراچی میں چار میچوں کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور میں پنچہ آزمائی کے لیےتیار ہیں۔ پانچویں میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن رات 7 بجے شروع ہو گا۔ کھلاڑی بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ٹریننگ کریں گے۔
دوسرے مرحلے میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل سیریز کے پانچویں میچ میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور 7 واں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سات میچوں کی سیریز ابھی تک دو دو سے برابر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain