تازہ تر ین

پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کارروائی کرے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کارروائی کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ کورکمانڈر کانفرنس میں سرحدوں پر سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کورکمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
کورکمانڈرز نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ کانفرنس کے شرکا نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد کرنے کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے مصیبت زدہ لوگوں تک پہنچنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر فارمیشنز کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے متاثرین کے علاج اور خدمات کی بھی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بچوں اور خواتین کے علاج سے متعلق پاک فوج کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق بھی پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے ہنگامی بنیادوں پر مواصلاتی نظام کو بحال کرنے پر آرمی انجینئرز ،ایف ڈبلیو او کو بھی سراہا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر لانے کے لیے مدد اور تعمیر نو کی سرگرمیاں جاری رکھے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کارروائی کرے گی اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain