تازہ تر ین

بھارت؛ جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مودی سرکار نے جنرل بپن راوت کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کے 9 ماہ بعد ان کے جانشین کا انتخاب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو ملک کا نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کردیا گیا۔ یہ ملک کا سب سے بڑا فوجی عہدہ ہے جو مودی حکومت نے ایجاد نے کیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جنرل بپن راوت کے بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد یکم جنوری 2020 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے پر پہلی تعیناتی جنرل بپن راوت کی ہی کی تھی۔
اپوزیشن اور ناقدین نے اس عہدے کی تخلیق پر اعتراضات اُٹھائے تھے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے اپنے دوست بپن راوت کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نوازنے کے لیے یہ عہدہ تخلیق کیا ہے۔
عہدہ سنبھالنے کے دو سال بعد دسمبر 2021 میں جنرل بپن راوت ایک طیارہ حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان فوج میں 40 برس کے کریئر کے دوران جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت جیسے حساس کور کی کمان سنبھال چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain