پشاور: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی افغان پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا، مردان میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم دھر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران جعلی افغان پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا، افغان باشندہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے برطانیہ جا رہا تھا، مردان میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی چینجرز میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اور دیگر دستاویز برآمد ہوئیں، ایف آئی اے نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔