میڈرڈ: (ویب ڈیسک) ہسپانوی ڈیزائنر نے ایک ایسے سپر سونک طیارے کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو صرف 80 منٹ میں لندن سے نیویارک پہنچ سکتا ہے۔
ہائپر اسٹنگ نامی یہ طیارہ ماضی کے سپر سونک طیارے کنکارڈ سے دو گنا تیز رفتار سے پرواز کرسکتی ہے اور اس میں 170 مسافروں کی گنجائش موجود ہوگی جبکہ کنکارڈ میں 128 مسافروں کی گنجائش تھی۔
ڈیزائنر کے مطابق کنکارڈ طیارہ بہت زیادہ شور اور اندھن کے غیر معمولی اخراجات کے باعث منظر سے غائب ہوگیا تھا لیکن اس طیارے میں کولڈ فیوژن نیوکلئیر رئیکٹر سے چلنے والے انجن بھی نصب ہونگے جو شور اور ایندھن کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد دیں گے، 2030 تک اس طیارے کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے۔