تازہ تر ین

فیس بک (میٹا) نے سالانہ کانفرنس میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دے دی

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ میٹا (فیس بک) نے 29 ستمبر کو شروع ہونے والی اپنی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے مزید ممالک کو شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
ان ممالک میں سری لنکا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور لاؤس بھی شامل ہیں۔ کانفرنس میں عالمی اور علاقائی قائدین کاروبار پر مرتب ہونے والے رجحانات، ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال اور نئے مواقع کی تلاش کے لئے اکھٹے ہوں گے۔
کانفرنس میں بزنس میسجنگ، میٹا ورس اور مارکیٹنگ، ڈسکوری کامرس، کرئیٹرز فار بزنس سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، یہ جنوب مشرقی ایشیا میں چوتھی کانفرنس ہے اور رواں سال پہلی بار اسے ان ممالک میں توسیع دی جارہی ہے۔
اس کانفرنس میں گلوبل بزنس مارکیٹنگ کی نائب صدر مشعل کلین اور میٹا کے جنوب مشرقی ایشیا اور ایمرجنگ مارکیٹس کے نائب صدر بینجمن جو اپنے افتتاحی خطاب میں میٹا ورس کے مستقبل اور کاروباری اداروں کے لئے مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔
مزید برآں، کس طرح میٹا اپنے انڈسٹری پارٹنرز، ماہرین اور پالیسی سازوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے میٹا ورس کے ایکوسسٹم کے لئے تعاون پیش کررہا ہے۔
کانفرنس کے دوران ایشیا پیسفک میں میٹا کے ڈائریکٹر فار ایمرجنگ مارکیٹس جورڈی فورنیز، میٹا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر برائے ایمرجنگ مارکیٹس رافیل فرینکل میٹا کی بنیادی اقدار پر اظہار خیال کریں گے جس کی بدولت لوگوں کو قریب لانے، کمیونٹیز تلاش کرنے اور کاروبار بڑھانے کے درمیان پل کا کردار ادا کرے اور ایسا مقام ہو جہاں کاروبار کا کمیونٹیز سے ملاپ ہو۔
وہ اے پیک ریجن میں ابھرتے ہوئے ممالک میں کاروباری تبدیلیاں لانے، ڈیجیٹل مہارت آگے بڑھانے والے اقدامات اور ایسے موثر کاروبار پر بھی روشنی ڈالیں گے جنہوں نے چیلنجز کو قبول کرکے اپنے بزنس ماڈلز کو ازسرنو تیار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain