تازہ تر ین

5 سال میں آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک لے کرجائیں گے، زوہیب خان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نو منتخب چیئرمین زوہیب خان نے کہا ہے کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی کی برآمدات کو 10 ارب امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے نو منتخب چیئرمین زوہیب خان نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 2030 تک ٹیکس کی چھوٹ کو دوبارہ متعارف کرانے کیلیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے کاروبار کرنے میں آسانی اور لاگت کو بہتر بنانے کیلیے سرکاری اداروں کے ساتھ کام کریں۔ اس بارے پاشا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے اپنے سالانہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نئے بورڈ ممبران کا انتخاب کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر محمد زوہیب خان (A2Z Creatorz) کو اپنا چیئرمین منتخب کر لیا اور دیگر عہدیداران میں علی احسان سینئر وائس چیئرمین، خرم راحت وائس چیئرمین، شہزاد شاہد خزانچی شامل ہیں۔ سی ای سی کے نومنتخب اراکین میں محسن علی (ان باکس)، شہزاد شاہد (ٹی پی ایس)، جمیل گوہیر (ورچوئل فورس)، مدثر ملک (ایپ جنی) اور اعظم مغل شامل ہیں اور پچھلے سال سے 5 منتخب اراکین بھی شامل ہیں۔ آئی ٹی انڈسٹری کے رہنماؤں، تجارتی اداروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے نئے سی ای سی اور عہدیداروں کا خیرمقدم کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain