تازہ تر ین

علی ظفر کا نیا گانا ’اکھیاں‘ یوٹیوب پر ریلیز

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اپنی بہترین گلوکاری کی وجہ سے پہچانے جانے والے پاکستانی گلوکار علی ظفر کا نیا گانا ’اکھیاں‘ ریلیز کر دیاگیا۔
علی ظفر نے ہی اپنے اس نئے پنجابی گانے کے بول لکھے اور موسیقی بھی خود ترتیب دی ہے جبکہ انہیں اُمید ہے کہ ان کے مشہور گانے ’سجنیا ‘ اور’ دل جھوم‘ کے بعد یہ گانا بھی ٹرینڈ کرے گا۔
سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ یہ گانا رات کے اندھیرے میں ہیڈ فونز لگا کر سُنیں تو انہیں اچھا لگے گا۔
گلوکار نے مداحوں سے درخواست کی جیسے جھوم اورسجنیا گانے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز ٹک ٹاک،انسٹاگرام سمیت دیگرسائٹس پر ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں ، ایسے ہی ان کے نئے گانے پر بھی ویڈیوز بنائیں اورانہیں ٹیگ کریں۔
ساتھ ہی علی ظفر نے ڈپریشن سے گزرنے والے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اس سے بچنے کے چند کارآمد طریقے بھی بتائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain