اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
آئین سے صادق اور امین کی عبارت ختم کرنے کا آئینی ترمیمی بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا۔ آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کابل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیا۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا کہ بل کے تحت آرٹیکل 62 سے صادق اور آمین کی عبارت ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے، صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔
