تازہ تر ین

عمران خان کی کال ناگزیر، تاخیر کی گنجائش نہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپنا کام نکلوانا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کےبھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain