لاہور : (ویب ڈیسک) گھر کے بعد سکول کی وہ جگہ ہیں جہاں بچے تربیت حاصل کرتے ہیں، اور اساتذہ بچوں کے مستقبل بنانے کے ساتھ ان کو ایک بہتر انسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ہے۔
ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
جہاں صارفین اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔