تازہ تر ین

ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی، پوری امید ہے آرمی چیف کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنےاور جانے کیلئے بھی ڈیل کی جاتی ہے، نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
آڈیو لیکس سے متعلق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا؟۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain