تازہ تر ین

رانا ثنا اللہ روپوش نہیں،وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی مقامی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وارنٹ منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ وزیرداخلہ ہیں جو کہیں بھی جان بوجھ کر روپوش نہیں۔تفتیشی افسرنے رپورٹ میں کہاکہ رانا ثنا اللہ روپوش ہیں جو درست نہیں۔
وکلا کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےجاری وارنٹ میں فیصل آباد کا ایڈریس ہے۔رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں ۔وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کیے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وارنٹ گرفتاری آرڈر واپس لے کر تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنیکا حکم دیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain