تازہ تر ین

وزیر اعظم 12 اکتوبر کو قازقستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان کے 2 روزہ دورے پر 12 اکتوبر کو روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 12 سے 13 اکتوبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے اور وہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔
شہباز شریف علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے اور مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سیکا 1992 میں قائم ہوئی تھی جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ سیکا 5 وسیع ڈومینز کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain