تازہ تر ین

حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، فائرنگ سے اہلکار زخمی

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، ڈاکو بینک کی کیش وین ڈکیتی میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس کے اوپر اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جائے وقوعہ سے پولیس نے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی، مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہلاک ہونے والے ڈاکو بینک کی کیش وین کی ڈکیتی میں ملوث تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain