اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئےاُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے۔وزراکی تعداد76، 20بغیر محکموں کے ہیں، 25 نے گوشوارےجمع نہیں کروائے۔
انکا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ ہوشربا سطح تک پہنچ گیا،اکتوبر نومبر میں آرپار ہوکے رہے گا۔