تازہ تر ین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتزاز احسن کے خلاف کیپٹن (ر) صفدر کی توہین عدالت کی درخواست غیر ضروری قراردیکرنمٹا دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ کیس میں آرڈر کرکے نمٹا دینگے، اگر پاکستان بار کونسل یا کسی بھی بار کو اس عدالت پر شک ہے تو بتائیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اعتزاز احسن کے بیان کو بہت کوریج دی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟ اگر شک نہیں تو کسی کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر توجہ کیوں دیں؟ فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کا اس عدالت پر کتنا اعتماد ہے؟ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت کے خلاف روزانہ وی لاگز ہوتے ہیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینا چاہیے، عدالت اپنے فیصلوں سے جانی جاتی ہے، جس کا جی چاہتا ہے کہتا ہے مگر توہین عدالت کارروائی اسکا حل نہیں۔
وکیل درخواست گزار کی جانب سے رانا شمیم کیس کے حوالے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سوال کیا کہ کیا درخواست گزار کو خود اس عدالت پر کوئی شک ہے ؟ درخواست گزار کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمیں آپ پر اور عدالتی نظام پر بڑا اعتماد ہے۔
عدالت نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ طلال چودھری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی طرح کے فیصلے یہاں بھی ہوں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن صفدر کی درخواست نمٹا دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain