تازہ تر ین

مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ موبائل لیبارٹری سے ٹیسٹنگ نظام میں تیزی آئے گی اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ وزیر صحت پنجاب کسی بھی بیماری کے خلاف الرٹ رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو گندم کے حوالے سے بار ہا کہا اور وفاق سے کہا کہ ہمیں اجازت دے دیں ہم خود گندم خرید لیں گے لیکن وفاقی حکومت ہم سے بدلہ لے رہی ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنے پر پنجاب کی عوام سے بدلہ لیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے پر لطف اندوز ہو رہے ہیں اور شہباز شریف نقشے میں چھوٹے ملک کا انتخاب کرکے گھومنے نکلتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain