تازہ تر ین

شہباز شریف بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگائیں گے، سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دو سابق وزرائے اعظم کی طرح موجودہ (شہباز شریف) بھی جلد ”مجھے کیوں نکالا“ کا نعرہ لگائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے کے بغیر سیاست نہیں کر سکتیں، دونوں گروپ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ سیلاب اور بارش سے کم،حکمرانوں کی نااہلی سے زیادہ متاثر ہوئے، 14 برس سے حکمران جماعت نے سندھیوں کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں لوگ سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا، مگر تاحال متاثرین کو ایک روپیہ نہیں ملا، کیا لوگوں کی جانیں چلی جانے کے بعد ان کی قبروں پر پیسے رکھے جائیں گے؟۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain